کھٹوعہ معاملہ :عمر عبد اللہ کے نائب وزیر اعلیٰ پر تیکھے وار
کہانرمل سنگھ نے ریاستی ہائی کورٹ پر اعتماد کی کمی کا اظہار کیا
سرینگر/20اپریل / کھٹوعہ معاملے پر نائب وزیر اعلیٰ کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ڈاکٹر نرمل سنگھ پر تیکھے وار کئے ہیں ،۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ روز ریاست جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کھٹوعہ معاملے میں ملوث حقیقی مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہئے ۔ نائب وزیر اعلیٰ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبد اللہ نے سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ’نائب وزیر اعلیٰ نے جموں وکشمیر پولیس اور کٹھوعہ واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی کرنے والے جموں وکشمیر ہائی کورٹ پر اعتماد کی کمی کا اظہار کیا ہے۔ سیاست کھیلنا اور پریشانی میں اضافہ کرنا ان کا وطیرہ ہ ہے ۔ خیال رہے کہ ریاست جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ اوتر بی جے پی کے سنیئر لیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کٹھوعہ واقعہ کی تہہ تک جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا ’آٹھ سالہ کمسن بچی کے قتل کا غصہ پوری دنیا میں دیکھا جارہا ہے۔ اس کیس کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے۔ حقیقی قصورواروں کو کڑی سے کڑی سزا ہونی چاہیے‘۔
Comments are closed.