سرینگر جموں شاہراہ کے درجنوں مقامات پر پانی جمع ہونے سے شاہراہ جھیل میں تبدیل

وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری موسلا دار بارشیں

سرینگر/20اپریل / وادی کشمیر میں سڑکوں کا جھال بچھانے کے سرکار کے دعوئے کے بیچ ٹنل کے آر پار گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں سرینگر اننت ناگ شاہراہ کئی مقامات پر جھیلوں کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں شاہراہ کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کے نتیجے میں سڑکیں جھیل میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلا دار بارشوں کے نتیجے میں جہاں شہر کا ڈرینج سسٹم پوری طرح سے مفلوج ہو چکا ہے اورمعمولی بارشوں سے ڈرینیں بھر جاتی ہے اور ان میں موجود گندہ پانی سڑکوں پر آجاتا ہے وہیں سرینگر اننت ناگ شاہراہ کے کئی مقامات پر شاہراہ کی خراب صورتحال کے نتیجے میں مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کے نتیجے میں سڑکیں جھیلوں جیسے مناظر پیش کر رہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پانتھ چوک سے لیکر اننت ناگ درجنوں مقامات پر سڑک میں بڑے بڑے کھڈے ہو جانے کے نتیجے میں بارش کا پانی اسی میں جمع ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہو گئی ہے اور شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پانپور ، لیتہ پور ، اونتی پورہ اور دیگر کئی مقامات پر اتنا پانی جمع ہو گیا ہے کہ گاڑیوں کو چلنے میں کافی دشواریوں کا سامنا ہو رہا ہے ۔ ادھر شاہراہ پر پانی جمع ہونے کے نتیجے میں مسافروں نے کافی غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف سے فور لین والی سڑک کی تعمیر عمل میں لا ئی جا رہی تاہم پرانی سڑک کی مرمت عمل میں نہ لانے کے نتیجے میں شاہراہ جھیل میں تبدیل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کے نزدیک بہت سی بستیاں آباد ہ ہے جہاں پانی کی نکاسی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔لوگوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ محکمہ لوگوں کو ناقص ڈرینج سسٹم سے لوگوں کو ہو رہے مشکلات کا ازالہ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔

Comments are closed.