بارہ سال تک کے بچیوں سے عصمت دری معاملے میں پھانسی پر غور: مرکز

نئی دہلی، 20اپریل(یو این آئی) مرکزی حکومت بارہ سال کی عمر تک کے بچوں کے عصمت دری کے قصوروار کو موت کی سزا کے التزام پر غور کررہی ہے۔
مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ کو یہ اطلاع دی۔

مرکز کی طرف سے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کو یہ بتایا گیا کہ حکومت بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام سے م تعلق قانون (پوسکوایکٹ)2012 میں ترمیم کرکے بارہ سال تک کی عمر کے بچوں کے ساتھ عصمت دری کے قصورواروں کے لئے پھانسی کی سزا کے التزام پر غور کررہی ہے۔

Comments are closed.