آندھرا کوخاص درجہ دلانے کے لئے چندر بابو نائیڈوبھوک ہڑتال پر بیٹھے
وجے واڑہ: آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاست کو خاص درجہ (ایس سی ایس ) نہیں دئے جانے کے خلاف آج یہاں آئی جی ایم اسٹیڈیم میں’’ دھرم پورتا گیلری ‘‘ میں ایک روز ہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ۔ بابو نائیڈونے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے سے قبل مہاتما گاندھی ، تیلگو دیشم پارٹی کے بانی این ٹی راما راؤ ، ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر اور مجاہد آزادی پوٹی شری رامولو کی تصاویر پر پھولوں کے ہار چڑھائے ۔
کنک درگا مندر کے پجاری اور مذہبی پیشوا نے بھوک ہڑتال شروع کرنے سے پہلے انھیں دعائیں دیں ۔ ان کا ٓج یوم پیدائش بھی ہے ۔ وزیر اعلی نے کالا بلا لگا کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ۔ مسٹر نائیڈو کے علاوہ ان کے لڑکے نارا لوکیش ، وزیر نینی دیوی ، اما مہیشور راؤ، کولورویندر ، این آنند بابو سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ اور ممبر اسمبلی بھی بھوک ہڑ تال پر بیٹھے ۔
آندھرا کوخاص درجہ دلانے کے لئے چندر بابو نائیڈوبھوک ہڑتال پر بیٹھے
چدرا بابو نائیڈو ۔فائل فوٹو
دھرم پورتا گیلری سبھی پارٹی کارکنان ، طلبہ اور خواتین سے بھرا ہوا تھا ۔ ریاست کے سبھی 175 اسمبلی حلقوں میں وزرا اور کارکنان بھی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔
Comments are closed.