برفباری اور تودے گرنے کی وجہ سے سری نگر-لیہہ اور مغل روڈ بند

سری نگر، 20 اپریل : جموں و کشمیر میں آج کشمیر کو لداخ علاقہ سے جوڑنے والی قومی شاہراہ سری نگر- لیہہ کو تازہ برف باری ہونے اور تاریخی مغل روڈ کو تودے گرنے زمین کھسکنے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹ کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی 300 کلو میٹر لمبی سری نگر -جموں قومی شاہراہ پر بارش کے باوجود ایک جانب سے آمدروفت ہورہی ہے۔ وہیں 434 کلو میٹر طویل سری نگر-لیہہ قومی شاہراہ پر زوجیلا، مین مارگ اور دیگر علاقوں میں تازہ برف باری ہونے کی و جہ سے اسے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
ا نہوں نے کہاکہ اگر موسم میں بہتری آئی تو قومی شاہراہ پر آمدروفت کی اجازت دی جائے گی۔
زمین کھسکنے اور تودے گرنے کی وجہ سے تاریخی مغل روڈ کو بند کردیا گیا ہے ۔ انتظامیہ ملبہ ہٹانے کے لئے جدید مشینو ں کا استعمال کررہی ہے۔
یو این آئی۔

Comments are closed.