بارہمولہ سے بانہال کی طرف جانے والی ریل گاڑی پر سنگبازی
انجن میں خرابی ، ڈرائیور زخمی ، بڑا حادثے رونما ہونے سے بچ گیا
سرینگر/ 19اپریل/ سی این آئی / بارہمولہ سے بانہال کی طرف جانے والے ریل گاڑی اس وقت ایک بڑے حادثے کے شکار ہونے سے بچ گئی جب دوران سفر راستے میں نا معلوم افراد نے ریل گاڑی پر سنگبازی کی جس کے نتیجے میں گاڑی کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی جبکہ ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بارہمولہ سے بانہال کی طرف جا رہی ریل گاڑی پر بڈگام کے نزدیک اس وقت بریک لگ گئی جب اچانک سنگبازی کے واقعہ میں ٹرین کا انجن بیٹھ گیا اور پتھر لگانے سے ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی بارہمولہ سے بانہال کی طرف جانے والی ریل گاڑی شام کے قریب 4بجکر 30منٹ پر ریلوئے اسٹیشن بڈگام پہنچ گئی تو وہاں مسافروں سے کہا گیا کہ ریل گاڑی آگے نہیں جا سکتی ہے ۔اور گاڑی اسٹیشن پر ہی روک کر رکھ دی گئی ۔ ریل گاڑی میں سوار ایک مسافر نے سی این آئی کو بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے ریلوئے حکام سے گاڑی روکنے کی وجہ پوچھی تو انہیں بتایا کہ راستے میں کئی گاڑی پر سنگبازی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ریل گاڑی کے انجن کو نقصان پہنچ گیا جبکہ ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ریل سروس پر اچانک بریک لگنے سے مسافروں نے احتجاجی کرتے ہوئے بتایاکہ ریلوئے حکام کو ریل گاڑی میں اضافہ ڈرائیوروں کی تعیناتی عمل میں لانی چاہئے ، اس دوران جب سی این آئی نے ریلوئے حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ بارہمولہ سے بڈگام پہنچے کے درمیان راستے میں کسی مقام پر ریل گاڑی پر سنگبازی ہوئی جس دوران ریل گاڑی کے انجن میں نقصان پہنچ گیا جب کہ ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں مسافروں کو دوسر ڈرائیورکا انتظام کیا گیا اور ریل گاڑی کو بانہال کیطرف روانہ کیا گیا ۔
Comments are closed.