پنجورہ شوپیان میں جموں کشمیر بینک کے سیکورٹی گارڈ سے رائفل چھین لی گئی
علاقے میں سنسنی ،پولیس نے کیس درج کرکے تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی
سرینگر/ 19اپریل// ضلع شوپیان میں اپنی نوعیت کے ایک اور واقعہ میں نا معلوم مسلح افراد نے جموں کشمیر بنک برانچ پنجورہ کی حفاظت پر تعینات سیکورٹی اہلکار سے اس کی رائفل چھین لی ہے ۔واقعہ کے فورا بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو شوپیان سے نمائندے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے پنجورہ علاقے میں جمعرات کی بعد دو پہر ا س وقت سنسنی اور خوف د ہشت کی لہر پیدا ہو گی جب نا معلوم مسلح افراد نے جموں کشمیر بنک کی حفاظت پر تعینات سیکورٹی اہلکار سے اس کی بار بور رائفل چھین لی او رجائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔نمائندے کے مطابق واقعہ کے فورا بعد پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افیسران نے موقعہ پر پہنچ کر حالت کا جائیزہ لیا جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لیکر مسلح افراد کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں بنک سیکورٹی گارڈ کی رائفل چھین کر فرار ہوئے ہیں تاہم اس کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے اور جو بھی اس وقعہ میں ملوث پائے جائے گئے ان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی ۔
Comments are closed.