جنوبی کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں تیزی کے بعد سیکورٹی مزید چوکس
سرینگر جموں شاہراہ کے تمام حساس مقامات پر سیکورٹی سخت
سرینگر/18 اپریل: جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بڑھتے جنگجویانہ سرگرمیوں کے پیش نظر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہے ۔ اسی دوران جموں اور سرینگر شہروں میں تمام حساس مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو ملی تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیرکے علاقوں میں جنگجویانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے بعد وادی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں یہاں تک کہ سرحدی علاقوں میں بھی گشت تیز کر دیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کل ترال میں فوج کی گشتی پارٹی پر کئے گئے اچانک حملیاور گزشتہ دنوں پلوامہ میں گرینیڈ حملے کے بعد پورے جنوبی کشمیر میں فوج اور سیکورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔جبکہ ممکنہ مزیدحملوں کو روکنے کیلئے سرینگر جموں نیشنل ہائی وے کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع پلوامہ ،شوپیاں،کولگام اور انت ناگ میں سیکورٹی فورسز کے اضافی دستوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حملوں کے پیش نظر فورسز اہلکاروں کو متحرک رہنے کی ہدایات دی گئی ہے اور حساس مقامات پر اضافی فورسز بھی تعینات کی جا رہی ہے ۔ ادھر جب سی این آئی نے اس ضمن میں پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس بارے میں تفصیلات جاننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کچھ بھی کہنے سے معذرت کی ۔۔ادھر حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر سرحدی اضلاع خاص کر کپواڑہ، سانبہ ، پونچھ اور راجوری میں بھی فورسز کو متحرک کیا گیا ہے۔ جب کہ ان اطلاعات کے بعد بھی اس بار سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جا رہے ہیں کہ نسف درجن سے زیادہ جنگجو دراندزی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
Comments are closed.