پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں کیا حل ، ملوث ٹرک ضبط ، ڈرائیور گرفتار
سرینگر/18 اپریل / سرینگر پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ٹرک کو ضبط کر کے ملزم ڈرائیو ر کو گرفتار کر لیا ۔سی این آئی کے مطابق سرینگر پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ٹرک کی پہنچان کے لئے سوشل و دیگر میڈیا پر عام لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی ۔ سوشل و دیگر میڈیا کی مدد سے پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ٹرک زیر نمبری JK013D – 5118 کو ضبط کر کے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ درج رہے کہ مذکورہ ٹرک نے مورخہ 1 اپریل2018کو چھانہ پورہ بائی پاس پر ہریانہ ماربلز کے نزدیک ایک نا معلوم ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر فرار ہوا تھا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی جاں بحق ہوا اور حادثے میں ملوث ٹرک موقعہ سے فرار ہوا تھا جس پر پولیس نے کیس زیرنمبری 49/2018,U/S 279 , 337,304A اندراج کر کے تحقیقات شروع کی۔ سرینگر پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعے ملوث ٹرک کا فوٹو گراف حاصل کر کے وسوشل و دیگرمیڈیا کے ذریعے لوگوں سے ملوث ٹرک کی پہنچان کے لئے مدد طلب کی تھی ۔سرینگر پولیس نے لوگوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے پولیس نے ہٹ ا ینڈرن میں ملوث ٹرک کو ضبط کر کے ملزم کو گرفتار کیا ۔
Comments are closed.