موسلا دھار بارشوں کے باعث سیب بیوپاریوں ، باغ مالکان اورکسانوں کو کروڑوں روپیہ مالیت کا خسارہ
سیب کے درختوں کی ٹہنیں ٹوٹ جانے کے باعث ماہرین نے سیبوں کی پیدوار میں کمی ہونے کا کیا اعتراف
سرینگر/18 اپریل /سی این آئی وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیب بیوپاریوں ، باغ مالکان اورکسانوں کو کروڑوں روپیہ مالیت کے خسارے کا سامنا کرناپڑا ، سیب کے درختوں کی ٹہنیں ٹوٹ جانے کے باعث ماہرین نے سیبوں کی پیدوار میں کمی ہونے کا اعتراف کیا ۔ ادھر موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں وادی کے اطراف واکناف میں زمین کھسکنے ، چٹانیں اور پسیاں گر آنے کے باعث لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ناسازگار موسمی حالات نے وادی کشمیر میں سیب کے بیوپاریوں ، باغ مالکان اور کسانوں کو کروڑوں روپیہ مالیت کے خسارے کا سامنا کرناپڑا سیب ، ناشپاتی ، اخروٹ ، بادام ، خوبانی ، چری کے درختوں کی ٹہنیاں ٹوٹ جانے کے باعث فصلوں کی پیداوار میں کمی ہونے کا ماہرین نے اعتراف ہوتے ہوئے کہاکہ مارچ کے مہینے میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا تھا اور بادام ، ناشپاتی ، چری ، خوبانی کے شگوفے کھلتے تھے تاہم درجہ حرارت میں کمی برفباری اور موسلا دھار بارشوں کے باعث ایسے درختوں کی ٹہنیاں ٹوٹنے کی وجہ سے نہ صرف فصلوں کی پیداوار بری طرح سے متاثر ہو گئی بلکہ کسانوں نے جو بیج بوئے تھے وہ بھی تباہ وبرباد ہو کر رہ گئے ہیں۔ ادھر موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے وادی کے اطراف واکناف میں زمین کھسکنے ، چٹانیں گر آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ وادی میں تازہ بارشوں کے نتیجے میں خانصاحب ، بانڈی پورہ ، شوپیاں ، پہلگام ، شانگس ، بجبہاڑہ ، اننت ناگ ، کوکر ناگ ، کولگام کے پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے کی وجہ سے درجنوں کنبوں میں خوف و ڈر کی لہر پائی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.