بھارتیہ جنتاپارٹی کے تمام وزراء نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا

’’ریاستی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل ‘‘
مخلوط حکومت کو کوئی خطر نہیں ۔ نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے /بی جے پی لیڈر

سرینگر؍17؍اپریل؍ جے کے این ایس؍ بھارتیہ جنتاپارٹی کے تمام وزراء نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ بی جے پی ہائی کمانڈ نے کابینہ میں نئے چہروں کو جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ بی جے پی کے مطابق عنقریب ہی کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گاور اس کیلئے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کے تمام وزراء نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی ہائی کمانڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی کابینہ میں ردوبدل کرنا ناگزیر بن گیا ہے اور اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ہی بی جے پی کے وزراء کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے ضمن میں آگاہ کیا گیا ۔ نمائندے کے مطابق بی جے پی کے تمام وزراء نے پارٹی صدر کو استعفیٰ پیش کیا ہے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مذکورہ لیڈر نے بتایا کہ چونکہ بھارتیہ جنتاپارٹی ہائی کمانڈر نے ریاستی کابینہ میں نئے چہروں کو لانے کا فیصلہ کیا ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت وزراء کو استعفیٰ دینے کے ضمن میں احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عنقریب ہی نئے وزراء کو حلف دلایا جائے گا۔

Comments are closed.