پارلیمنٹ میں 15منٹ تقریر کرنے کومل جائے ،وزیراعظم کھڑے نہیں ہو پائیں گے / راہل گاندھی
سرینگر/17اپریل/سی این آئی وزیر اعظم مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہ وزیر اعظم مودی پارلیمنٹ میں کھڑے ہونے سے ڈر رہے ہیں۔ راہل نے وزیزراعظم مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں 15 منٹ پارلیمنٹ میں بولنے کے لئے دے دیا جائے تو وزیزراعظم پارلیمنٹ میں کھڑے نہیں ہو پائیں گے چاہے وہ رافیل کا معاملہ ہو یا پھرنیرو مودی۔ کانگریس صدر راہل گاندھی یہیں نہیں رکے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی 30 ہزار کروڑ روپے لے کر بھاگ گیا لیکن وزیزراعظم نے ایک بھی لفظ نہیں بولا۔ انہوں نے ہماری جیب سے 500 اور 1000 ہزار کا نوٹ لے کر نیرو مودی کی جیب میں ڈال دیا ۔ ہم لائنوں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ۔ کئی شہروں سے آرہی نقدی بحران کی خبروں پر راہل نے کہا کہ وزیزراعظم مودی نے بینکنگ کے نظام کو برباد کر دیا ہے۔واضح طور پر ملک میں ایک بار پھر نوٹ بندی جیسے حالات نظر آرہے ہیں دہلی میں بھی کچھ اے ٹی ایم میں ایسی ہی صورتحال ہے۔ بہت سارے مقامات میں یہ ہو رہا ہے کہ موبائل پر نکالنے کا پیغام آ رہا ہے اور پیسہ باہر نہیں آ رہا ہے۔ نہ صرف یہ پیغام ای میل کے ذریعہ بھیجا جا رہا ہے، لیکن پیسے باہر نہیں آئے ہیں ۔کچھ جگہوں پر اے ٹی ایم میں نقدپیسوں کی کلیئرنس پر نکاسی کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.