بڈگام میں کا ر چور کا گروہ بے نقاب

ایک گرفتار ، درجنوں گاڑیاں ،موبائیل فون اور لیپ ٹاب بر آمد

سرینگر/17اپریل/ بڈگام پولیس نے کار چور ی اور نقب زنی پر قدقن لگا تے ہوئے ایک کار چور کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے کئی ماروتی گاڑیاں ، موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ کے علاوہ دیگر سامان مال مسروقہ جس کی مالیت لاکھوں روپئے مالیت بنتی ہے برآمد ہوئے۔سی این آئی کو پولیس ترجمان کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق گام پولیس کو اُس وقت بہت بڑی کامیابی ہاتھ آئی جب تھانہ پولیس خانصاحب بڈگام کے ایس۔ ایچ جن کے ہمراہ چوکی پولیس آفیسر وترہل نے ایک مشتبہ شخص عبدلحمید ولد عبدلرحیم ساکن راولپورہ بڈگام کی پوچ تاچھ کی ۔ تحقیقات کے دوران مذکورہ کے انکشاف پر لاکھوں روپئے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ جس میں ایک آلٹو کار زیر نمبرHR061-8102 ، ماروتی 800 چائیسیز نمبرMA3EYD1500535336 سلیور رنگ ، ماروتی کار زیرنمبرJK04-3756، ماروتی کار JK01E-7393، ماروتی کار JK05A-4554، ماروتی کار ز یر نمبرJK01G-4814 ، ماروتی کار زیر نمبرJK04-7320، ماروتی کار زیر انجن نمبرF8 BIN -3353969 ، ٹاٹا موبائیل JK04C-1979، موٹرسائیکل ایف۔ ذڈ ، موٹرسائیکل پلسر دو عدد، ایک لیپ ٹاپ ایک، ایک لیپ ٹاپ لیونو سلور رنگ ، سی سی ٹی وی چھ عدد کیلر ایچ ڈی، پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف۔ آئی ۔ آر نمبر22/2018 زیر دفعہ 379,RPC در ج کرکے مذید تحقیقات شروع کی۔

Comments are closed.