سوپور میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔مارے گئے ملی ٹینٹوں کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ بتایا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گزشتہ روز پانچ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث افراد کی تلاش کے سلسلے میں پولیس نے نتھی پورہ سوپور علاقے کا محاصرہ کیا جہاں ایک گھرمیں دو ملی ٹینٹ چھپے ہوئے تھے۔ فوج کی 22آر آر،سی آرپی ایف،اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا اور دونوں ملی ٹینٹوں کو جاں بحق کردیا۔ جن کی شناخت اعجاز احمد میرساکنہ براٹھ کلان اور بشارت احمد شیخ ساکنہ بومئی سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مارے گئے ملی ٹینٹ گزشتہ روز پولیس اسٹیشن سوپور کے باہر گرنیڈ حملہ میں ملوث تھے جس میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔جاں بحق ہوئے دونوں ملی ٹینٹوں کی لاشوں کو ان کے لواحقین حوالے کیا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.