جنوبی ضلع کولگام کے کیلم علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی دوسرا غیر ریاستی مزدور بھی سکمز صورہ میں دم توڑ بیٹھا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دو تک پہنچ گئی
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمی مزدوروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرے زخمی مزدور بوپیندر (28)، ولد دسراڑ، کو حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید اور خصوصی علاج کیلئے سکمز سرینگر منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ ہفتہ کے روز دورانِ علاج چل بسا۔
حکام کے مطابق دونوں مہلوکین چھتیس گڑھ کے رہنے والے تھے اور کشمیر میں مزدور کام کر رہے تھے۔