سوپور میں گرنیڈ حملہ، چار پولیس اہلکار زخمی

سوپور میں نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن سوپورکے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پر گرنیڈ داغ دیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت نور محمد، بلال احمد،عبدالالرحمان،اور غلام حسن کے طور پرہوئی ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت قدر بہتر بتائی جارہی ہے۔حالانکہ کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے۔

Comments are closed.