آسام میں فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار ازجاں

: آسام کے جورہاٹ ایئر فورس اسٹیشن پر فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانچ فضائیہ اہلکار از جاں ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسکواڈرن لیڈر پرشانت سنگھ، فلائٹ لیفٹنٹ شبھم کمار، سارجنٹ جتیندر شرما، اگنی ویر وایو کھیمارام کماوت اور اگنی ویر وایو دانش عالم کے طور پر کی گئی ہے۔

فضائیہ حکام کے مطابق طیارے کا کو پائلٹ حادثے میں زندہ بچ گیا ہے اور اسے علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

دفاعی ترجمان کے مطابق طیارہ جورہاٹ کے روڑیاہ علاقے میں واقع بھارتی فضائیہ کے ایئر بیس پر لینڈ کر رہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی تصاویر میں طیارہ دو حصوں میں ٹوٹا ہوا دکھائی دیا، جبکہ اس کے اگلے حصے سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ فضائیہ کے زمینی عملے اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور بچاو¿ کارروائی شروع کی۔

حادثے کی اصل وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ حکام طیارے کی تکنیکی حالت، لینڈنگ کے وقت کے حالات، موسم اور دیگر پہلوو¿ں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کی صبح جورہاٹ میں موسم ابر آلود تھا، تاہم تحقیقات کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ موسم کا حادثے سے کوئی تعلق تھا یا نہیں۔

Comments are closed.