وزیر اعظم کی قیادت میں ملک انتہائی مضبوط اور مستحکم /ترون چھگ
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ااور امور جموں وکشمیر لداخ ترن چُگ نے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف کے اُس بیان جس میں انہوںنے ملک میں معاشی اور اقتصادی بحران آنے ، بے روزگاری میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت دنیا کے مضبوب ومستحکم ممالک میں شمار کیا جارہا ہے ۔
بھارت کا نوجوان ڈرون طیاروں ، سیمی کنڈکٹر ، راکٹ لانچر بنارہا ہے جن راکٹ لانچروں کا آپریشن سندور کے دوران استعمال بھی ہوا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر نے قائد حزب اختلاف کے بیان کو بے معنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نوجوان منگل اور چاند پر جانے کی سوچ رہا ہے اور ملک کی اقتصادی شرح 7.8فیصد کے قریب ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کا نوجوان نوکری مانگنے والا نہیں بلکہ نوکری دینے والا ہے ۔
ڈیجیٹل انقلاب ملک میں لایا گیا ، میک ان انڈیا نے بھارت کی پہچان بین الاقوامی سطح پر قائم کی ہے اور ملک اس وقت دنیا کے اہم ترین ممالک میں شامل ہے ۔
انہوںنے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر کا بیان اپن غیر ملکی آقاﺅں کو خوش کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔ دنیا کی تمام نظریں بھارت پر ٹکی ہوئی ہیں اور اس بات کا اعتراف بین الاقوامی برادری کررہی ہے کہ بھارت نے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے معاشی اور اقتصادی طور پر اپنی حالت مضبوط بنادی ہے ۔
Comments are closed.