گزشتہ دہائی میں ملک نے کئی بڑی تبدیلیاں دیکھی ، غریبوں کی فلاح وبہبود ترجیح /وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی حکومت کے 12برس کے دوران شروع کی گئی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس عرسے میں کئی اہم تبدیلیاں دیکھی ہیں اور ان تمام تبدیلیوں کا مرکز غریب اور پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود رہا ہے ۔

اپنی تیسری مدت اقتدار کے دوسرے سال کی تکمیل کے موقعہ پر وزیر اعظم نے ڈایریکٹ بینفٹ ٹرانسفر (ڈی پی ٹی ) سوچھ بھارت مشن پردھان منتری آواس یوجنا اور ایوشمان بھارت جیسی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد عوام کو عزت ، سہولیت اور ترقی کے مساوی موقعہ فراہم کرنا رہا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ گذشتہ 12برسوں کے دوران بھارت نے کئی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہے اور ان تبدیلیوں کی بنیاد غریبوں اور محروم طبقات کی فلاح ہے

Comments are closed.