ایڈیشنل ڈپیٹی کمشنر سوپور کو صدمہ جانکاہ ، مختلف انجمنوں کا اظہار رنج

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور شبیر احمد رینہ کے فرزند تحسین شبیر کے انتقال پر سماجی ، سیاسی و صحافتی انجمنوں نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے

۔ڈپیٹی کمشنر بارہمولہ سمیت دیگر عملے کے علاوہ تحصیلدار بارہمولہ انعام مقبول ، نائب تحصیلدار معشوق احمد میر اور تحصیل انتظامیہ بارہمولہ کے تمام عہدیداران سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور دعا گو ہیں۔اسی دورانایسوسیشن، لمبردار و چوکیدار، کے صدر مصدق حسن، جنرل سیکرٹری سجاد احمد اور قانونی مشیر و سماجی کارکن ملک یاسین حسن بھی برابر کے شریکِ غم ہیں

۔اسی دوران بار ایسوسی ایشن بارہمولہ کے صدر سینئر ایڈوکیٹ نیلوفر مسعود اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن بارہمولہ سینئر ایڈوکیٹ عبد السلام راتھر اور سنیئر ایڈوکیٹ شاہد علی شاہ،ایڈوکیٹ اشفاق مجید نے بھی مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور یہ دعاے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و صبر دے۔

ادھر سماجی و صحافتی انجمنوں نے ایڈیشنل ڈپیٹی کمشنر سوپور کے فرزند کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہارکرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان خاص طو ر پر ایڈیشنل ڈپیٹی کمشنر شبیر احمد رینہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں ۔

Comments are closed.