اننت ناگ اور سوپور میں 04 منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ مادہ برآمد
منشیات کی اسمگلنگ کی لعنت کے خلاف اپنی مسلسل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ اور سوپور پولیس نے علاقے میں04 منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔
پولیس بیان کے مطابق اننت ناگ میں تھانہ بجبہاڑہ کی ایک پولیس پارٹی نے تربل گوری میں معمول کے ناکے کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو روک کر گرفتار کیا جس کی شناخت زاہد علی ڈار ولد علی محمد ڈار ساکنہ گوری ون بجبہاڑہ کے طور پر کی گئی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 113 گرام چرس کی چھڑیاں برآمد ہوئیں۔اس سلسلے میں، این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر 152/2026پولس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج کیا گیا ہے اور ممنوعہ مادّے کے منبع اور مطلوبہ تقسیم کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیے جانچ شروع کی گئی ہے۔
اسی دوران سوپور میں پولیس چوکی بس اسٹینڈ کے دائرہ اختیار میں گشت کے دوران تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ماڈل ٹا¶ن براتھ لنک روڈ پر گشت کے دوران پولیس نے تین مشکوک افراد کو روک لیا۔ ان کی تلاشی پر ان کے قبضے سے سائیکو ٹراپک مادے کیسپول برآمد کیے گئے اور قانونی طریقہ کار کے مطابق ضبط کر لیے گئے۔ملزمان کی شناخت ارسلان نبی زرگر، ولد غلام نبی زرگر، وسیم نبی وانی ولد غلام نبی وانی ساکنان ماڈل ٹاون بی سوپور اورظہور احمد شیخ، ولد عبدالرشید شیخ، ساکنہ بوہری پورہ، سوپور کے طور پر ہے۔
اس کے مطابق، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 134/2026پولس اسٹیشن سوپور میں درج کی گئی ہے اور اس میں ملوث ذرائع اور وسیع نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔
Comments are closed.