راجوری آپریشن کے دوران فوجی افسر جاں بحق :لیفٹنٹ گورنر کا شاندار خراج
پیر پنچال راجوری کے مضافات میں ملی ٹنٹوں کے خلاف آپریشن کے دوران فوجی افسر لیفٹنٹ پری شور گوسوامی پاﺅں پھسلنے کے باعث گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں مذکورہ فوجی افسرا شدید طور پر زخمی ہوا اور اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا
فوجی افسر کی یاد میں سرمائی راجدھانی جموں کے راج بھو ن میں تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، چیف سیکرٹری اتل ڈولو ، وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل پی کے مشرا نے شرکت کی اور فوجی افسر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ۔
خیال رہے کہ لیفٹنٹ پریشور گوسوامی 6جون کو بعد از مغرب راجوری کے دوری مال گمہیر مغلان علاقے میں جاری انسداد دہشت گردی کارروائی کے دوران ایک گہری کھائی میں پیر پھسل کر جاں بحق ہوئے ۔
Comments are closed.