راجوری میں آپریشن ’شیراں والی‘بارہویں روز بھی جاری، آپریشن کو مزید علاقوں تک بڑھا دیا گیا
ضلع راجوری میں منجاکوٹ سیکٹر کے گمبھیر مغلاں اور ڈوریمل کے گھنے جنگلاتی علاقوں میں فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کارروائی “آپریشن شیر والی” بدھ کے روز بارہویں دن میں داخل ہو گئی۔
سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے جبکہ مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر مسلسل نگرانی اور تلاشی مہم جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ آپریشن مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا جن میں اس پہاڑی اور جنگلاتی علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اطلاعات ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو سیل کرتے ہوئے مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو قبل از وقت روکا جا سکے۔
Comments are closed.