امرناتھ یاترا : امیت شاہ 8جون کو اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکورٹی کا جائزہ لیں گے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 8 جون کو نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، چیف سیکرٹری اتل دولو، ڈی جی پی نلین پربھت، وزارت داخلہ کے سینئر حکام، انٹیلی جنس ایجنسیاں، فوج، سی اے پی ایف اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے نمائندے شریک ہوں گے۔

وزیر داخلہ یاترا کے دوران سکیورٹی اور سول ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اجلاس میں پہلگام اور بالتل کے دونوں راستوں پر سکیورٹی تعیناتی، انسداد دہشت گردی اقدامات، قافلوں کی حفاظت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، طبی سہولیات، کمیونیکیشن نیٹ ورک اور دیگر انتظامات پر غور کیا جائے گا۔

Comments are closed.