مالویہ نگر دہلی میں ریسٹورینٹ میں خوفناک آگ، 21 افراد جاں بحق

دہلی کے مالیہ نگر واقع حوض رانی علاقہ میں بدھ کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک ریسٹورینٹ خوفناک آگ کی زد میں آ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسٹورینٹ کا نام ’ہوٹل فلورش اسٹے‘ ہے، جہاں آگ لگنے کے بعد کم از کم 21 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

کئی لوگوں نے عمارت سے کود کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی، جس میں زخمی ہو گئے۔افسران نے بتایا کہ فائر بریگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی جانکاری صبح تقریباً 9 بجے ملی۔ اس کے بعد آگ بجھانے والی 10 گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئیں۔

افسران کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ محکمہ کو آگ لگنے کی جانکاری صبح تقریباً 9 بجے ملی تھی۔ اس کے بعد آگ بجھانے والی 10 گاڑیاں جائے وقوع پر بھیجی گئیں۔ ابتدائی جانکاری میں 10 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، لیکن بعد میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی۔ کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر کم از کم ایک درجن افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں، جنھیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Comments are closed.