شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما کا دورہ راجوری
شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما نے راجوری کا دورہ کرکے وہاں جنگلاتی علاقہ میںجاری ” آپریشن شیروالی “ کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق فوج کے شمالی کمان کمانڈر لیفٹنٹ جنرل پراتیک شرمانے راجوری کے گھمبیر مغلان میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا ۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ” لیفٹنٹ جنرل پراتیک شرما نے راجوری کے جنگلات میں آپریشن شیروالی “ کا جائزہ لیا “۔
انہوں نے مزید لکھا ” مقامی فوج اور پولیس اور سی آر پی ایف اور دیگر سٹیک ہولڈرس سے بات چیت کی “۔ دورے کے دوران انہوں نے ابھرتی ہوئی آپریشنل حرکیات کا جائزہ لیا جا سکے اور ایجنسی کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
انہوں نے علاقے میں تعینات فوجیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور مشکل ماحول میں کام کرتے ہوئے ان کے انتھک عزم، بلند حوصلے اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔اس دوران مشن کی توجہ اور آپریشنل عمدگی پر زور دیتے ہوئے آرمی کمانڈر نے تمام ٹیموں کو پیشہ ورانہ مہارت، درستگی اور مقصد کے مشترکہ احساس کے ساتھ مقصد کو حاصل کرنے کی تلقین کی
Comments are closed.