راجوری میں گولیوں کے تبادلے کے بعد آپریشن وسیع ، فورسز کی اضافی کمک تعینات

راجوری کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں کو تیز کیا اور علاقے میں چھپے ہوئے مشتبہ ملی ٹنٹوں کا پتہ لگانے کیلئے اضافی دستوں کی تعیناتی کے ساتھ محاصرہ مضبوط کیا

عہدیداروں نے بتایا کہ ڈوریمل گمبھیر موگلہ علاقہ میں تلاشی مہم تیز کردی گئی ہے اور محاصرے کو مضبوط کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش میں مدد کے لیے اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم نے مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص اطلاعات کے بعد ہفتہ کو علاقے میں ایک بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔

آپریشن کے نتیجے میں مشتبہ دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ قائم ہونے کے بعد فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا، جس سے سیکورٹی فورسز نے جنگلاتی علاقوں میں وسیع تلاشی جاری رکھی۔

Comments are closed.