افسپا کی منسوخی سے انکار نئی دلی کا اعتراف شکست /انجینئر رشید
کہا جہاد کونسل سمیت تمام فریقین سے با معنیٰ بات شروع کی جائے
سرینگر / 21مارچ/ اے آئی پی سربراہ اور ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر رشید نے مرکزی سرکار کی طرف سے افسپا کو جزوی یا مستقل طور سے ہٹائے جانے کے اس کے انکار کو نئی دلی کا اعتراف شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات اب ایک بار پھر ثابت ہو گئی کی نئی کشمیریوں کے دل جیتنے میں ناکام ہوئی ہے ۔سی این آئی کو موصولہ بیان کے مطابق آج کولگام ضلع کے ہینگر یاری پورہ ، قیموہ اور چڈر میں لوگوں سے تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ مرکزی سرکار کے پاس طاقت کے سوا کوئی اور چیز نہیں ہے جس سے وہ کشمیر مسئلہ کے حل کیلئے پیش کر سکے۔ انجینئر رشید نے کہا ©” افسپا کی معطلی یا منسوخی سے یہ بات واضح ہو تی ہے کہ نئی دلی کشمیریوں کے دل و دماغ جیتنے میں ناکام ہوئی ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ اب نسبتاً کم نقصان دہ مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی ممکنہ تجویز کو بھی کشمیریوں کے اوپر ایک احسان کی طرح پیش کیا جا رہا ہے ۔ جب تک نئی دلی اس بنیادی حقیقت کو سمجھنے سے انکاری رہے گی کہ جموں کشمیر امن و قانون کا مسئلہ نہیں ہے تب تک ساری تدبیریں الٹی ثابت ہونگی“۔ انجینئر رشید نے ہندو مہا سبھا کی طرف سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بار بار ٹھیس پہنچائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان ہندو مذہب کے ٹھیکیداروں پر نہ صر ف سخت کاروائی کی جانی چاہئے بلکہ ان ایسی تنظیموں پر مکمل پابندی لگنی چاہئے جو مسلمانوں کے مقدس مقامات اور عبادت گاہوں کے متعلق ناقابل برداشت الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ انجینئر رشید نے بعد میں قیموہ کولگام کے جاوید احمد بٹ کے گھر جا کر اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ یاد رہے جاوید احمد گذشتہ کئی ماہ سے جرم بے گناہی کی پاداش میں تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔ انہوں نے جاوید احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکار سے اپیل کی کہ وہ اپنی ناکامیوں کا بدلہ بے گناہ نوجوانوں سے نہ لے ۔ اس موقعہ پر پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر باری نائیک نے بھی تقریر کی اور لوگوں سے متحد ہو کر اپنے حقوق کیلئے پُر امن سیاسی جد و جہد کا حصہ بننے پر زور دیا ۔ انجینئر رشید نے بعد میں سرکردہ صحافی، شاعر اور ادیب مقبول ساحل کے گھر اڈہال ککر ناگ جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ مرحوم کی اچانک موت سے کشمیر کے صحافتی اور ادبی منظر نامے پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے ۔
سی این آئی
Comments are closed.