یاتر ا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے فقیدالمثال حفاظتی انتظامات پہلی مرتبہ 6ہزار فورسز کمپنیاں طلب یاتریوں پر حملوںیا سنگبازی کی کوئی دھمکی نہیں ،احتیاط لازمی ،حالات پر پولیس و فورسز کی کڑی نگاہ /ایس پی وید

سرینگر؍ 30مئی ؍ الفا نیوز سروس ؍ رواں سال امرناتھ یاترا کیلئے فقید االمثال حفاظتی انتظامات کے تحت پہلی مرتبہ 600سی آر پی ایف کی اضافی کمپنیوں کو تعینات کیاجارہا ہے جو کہ معمول کے حفاظتی حصار سے تین گنا زیادہ ہے جبکہ یاترا کی حفاظت کیلئے 200سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جا رہے ہیں۔اس دوران ڈائریکٹر جنرل پولیس نے واضح کر دیا ہے یاترا پر ُامن رہے گی اور حفاظت کے سخت ترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔الفا نیوز سروس کے مطابق 29جون سے شروع ہونے والی چالیس دنوں کی امرناتھ یاترا کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور اب کی بار اس یاترا کیلئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں جس میں پہلی مرتبہ 600فورسزکمپنیاں تعینات کی جارہی ہیں ۔اگرچہ ابھی تک یاترا کے حوالے سے کوئی دھمکی نہیںہے لیکن اس کے باوجود بھی حفاظتی انتظامات سخت کئے جا رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاترا کو پر امن طور پر یقینی بنانے کیلئے فورسز کی تعیناتی لازمی ہے اوراس سلسلے میںمزید اضافی فورسز کی ضرورت ہے۔لہذا زیادہ سے زیادہ فورسز کمپنیوں کو کشمیر بھیجاجائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کمپنیوں کو قبل از وقت ہی کشمیر بھیجنے کی شروعات ہوگئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ امرناتھ یاترا کیلئے سیکورٹی کا سخت ترین حصار تیار کیاجارہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ان فورسز اہلکاروںکویاترا روٹوںپر تعینات کیاجائیگا جبکہ فوج سے کہا گیا ہے کہ وہ اہم ترین مقامات پر پوزیشن سنبھال لیں ،۔بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت کو خدشہ ہے کہ چونکہ یاترا کا آغاز برہان وانی کی برسی کیساتھ ہی ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے حالات کے خراب ہونے کا سخت اندیشہ ہے ۔الفا نیوز سروس کے مطابق اس ضمن میں قبل از وقت ہی حالات پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ 600فورسز کمپنیوںکو تعینات کیاجارہا ہے حالانکہ یہ تعداد معمولی کی حفاظتی حصار سے تین گنا زیادہ ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اب کی بار شدید خطرات کو محسوس کرتے ہوئے اضافی سیکورٹی طلب کی گئی ہے جس میں سی آر پی ایف کی چھ سو کمپنیاںطلب کی جارہی ہیں ۔ معلوم ہو اہے کہ گاندربل ، چندواڑی اور دیگر مقامات پر بھی سیکورٹی کا کڑا بندوبست رہیگا جبکہ اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکورٹی کا سخت ترین بندوبست کیاجارہا ہے ۔الفا نیوز سروس کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پولیس مسٹر وید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس بار زیادہ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیاجارہا ہے اور مرکزی حکومت سے چھ سو اضافی کمپنیوں کو طلب کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ معمول کے حفاظتی حصار سے تین گنا زیادہ ہوگا اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس قدر حفاظتی حصار تیار کیا جارہا ہے ۔،تاہم انہوںنے امید جتائی کہ یاترا خو ش اصلوبی کیساتھ گذر جائیگی ۔تاہم انہوںنے کہاکہ ابھی تک سنگبازی کے متعلق بھی کوئی دھمکی نہیںآئی ہے اور نہ ہی اسطرح کا کوئی خدشہ موجود ہے ۔اس ضمن میںانہوںنے مزید کہاکہ حالات کو دیکھتے ہوئے احتیاط برتی جارہی ہے ۔دریں اثناء یاترا کے روٹوںپر 200خفیہ کیمرے بھی نصب کئے جارہے ہیں۔بال تل اور چندن واڑی کیمپوںمیں بھی خصوصی کیمرے نصب ہونگے جبکہ سرینگر جموںوشاہراہ پر بھی اہم مقامات پر یہ کمیرے نصب کئے جائیں گے۔

Comments are closed.