جموں:پل گرنے کے واقعہ میں3 مزدور ہلاک، 1 زندہ بچایا گیا
جموں کے بن تلاب علاقے میں زیر تعمیر پل گرنے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی
حکام نے بتایا کہ پل کے نیچے چار مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک ڈھانچہ منہدم ہوگیا جس سے وہ ملبے کے نیچے دب گئے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس، آرمی، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک زخمی مزدور کو زندہ بچا لیا گیا اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جب کہ رات گئے آپریشن کے دوران تین دیگر کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔
Comments are closed.