وزیر داخلہ امیت شاہ بدھ آثار کی نمائش میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر لیہہ پہنچے
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو دو روزہ دورے پر لیہہ پہنچے، جس کے دوران وہ کئی سرکاری اور رسمی مصروفیات میں شرکت کرنے والے ہیں ۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ دورہ بدھ پورنیما اور گوتم بدھ کے مقدس آثار کی پہلی بین الاقوامی نمائش کے موقع پر ہے، جو یکم مئی سے شروع ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران وزیر داخلہ سے توقع ہے کہ وہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جاری ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر حکام بھی انہیں لداخ سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دیں گے۔
Comments are closed.