لوک سبھا کا 13واں دن : نہیں ہوسکا وقفہ سوالات

نئی دہلی، 21 مارچ : لوک سبھا میں بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ میں اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے آج مسلسل 13 ویں دن وقفہ سوالات نہیں ہوسکااور اسپیکر سمترا مہاجن کو دو منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

اسپیکر نے 11 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی تو انادرمک اور تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان اپنے اپنے مطالبات کو لے کر پہلے کی طرح نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچوں بیچ پہنچ گئے۔
تلگودیشم پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔

(یواین آئی)

Comments are closed.