منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائیگی /آئی جی پی کشمیر

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس اپنی انسداد منشیات مہم کو مزید تیز کرے گی اور آنے والے دنوں میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائے گی۔

سرینگر میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے کہا کہ پولیس ہمیشہ منشیات کے خلاف مشن موڈ میں رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہماری کارروائی مزید تیز ہوگی تاکہ منشیات فروشوں، اسمگلروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جاسکے۔ا

Comments are closed.