سوپور طلباءکا احتجاج: توڑ پھوڑ کیس میں 8 گرفتار، 25 کی شناخت کر لی / پولیس
پولیس نے سوپور میں طلباءکے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے، جب کہ اس واقعے کے سلسلے میں 25 دیگر افراد کی شناخت کی گئی ہے
ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں قصبے میں ایک لیکچرر کے خلاف الزامات کے سامنے آنے کے بعد پھوٹ پڑنے والے احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کے بعد کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد احتجاج کے دوران املاک کی توڑ پھوڑ اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا ” اب تک آٹھ شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ 25 دیگر کی شناخت کی گئی ہے۔ امن عامہ کو خراب کرنے میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ “
انہوں نے مزید کہا کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے پرسکون رہنے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
Comments are closed.