ہندوستان کی ناری شکتی نے بے پناہ شراکتیں کی ہیں/وزیر اعظم مودی
سرینگر/13 اپریل
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وگیان بھون میں ناری شکتی وندن سمیلن سے خطاب کیا۔ بیساکھی کے مبارک موقع پر اور ملک کے مختلف حصوں میں نئے سال کی تقریبات کے ا?غاز سے پہلے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جلیانوالہ باغ کےقتل عام کے شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان 21 ویں صدی کے سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک فیصلہ لینے والا ملک ہے ، یہ فیصلہ ناری شکتی کے لیے وقف ہے۔
اس لمحے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کی پارلیمنٹ نئی تاریخ ب رقم کرنے کے قریب ہے جو ماضی کے تصورات اور مستقبل کے عزائم کو پورا کرے گی۔ سماجی انصاف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملک ایک ایسے مساوات پسند ہندوستان کا تصور کرتا ہے جہاں سماجی انصاف محض نعرہ نہیں ہو بلکہ ورک کلچر کا لازمی حصہ ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی اسمبلیوں سے لے کر ملک کی پارلیمنٹ تک دہائیوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔
سال2023 میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ناری شکتی وندن ایکٹ کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا اور تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ اسے کسی بھی صورت میں2029 تک نافذ کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ کو وقت پر نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ خواتین کی شراکت سے ہماری جمہوریت مضبوط ہو ، جس کے لیے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا خصوصی اجلاس 16 اپریل سے شروع ہوگا۔ جناب نریندرمودی نے کہا ، ”ہماری کوشش اور ترجیح یہ ہے کہ یہ کام بات چیت ، باہمی تال میل اور شراکت کے ذریعے پورا کیا جائے ، جس سے پارلیمنٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا۔“
اس مسئلے پر خواتین کے ملک گیر جوش و خروش کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تبصرہ کیا کہ ملک بھر کی خواتین اسمبلیوں اور لوک سبھا تک پہنچنے کے سلسلے میں اپنی خواہشات کا اظہار کر رہی ہیں۔ ان کے خوابوں کو نئے پنکھ ملے ہیں اور ملک میں مثبت ماحول پیدا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا ، ”میں تمام خواتین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس پورے عمل میں اپنی فعال شرکت کریں اور اپنےمتعلقہ اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کرکے اپنے نقطہ نظر اور توقعات کا اشتراک کریں۔“
جنگ آزادی سے لے کر آئین ساز اسمبلی تک خواتین کے تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آزاد ہندوستان کی بنیاد رکھنے میں ناری شکتی کے بے پناہ کردار پر روشنی ڈالی۔ عوامی نمائندگی کے مواقع حاصل کرنے والی خواتین نے ملک کے لیے شاندار کام کیا ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ آج بھی ہمارے ملک میں صدر جمہوریہ سے لے کر وزیر خزانہ تک کے اہم عہدوں پر خواتین فائز ہیں۔ جناب نریندرمودی نے کہا ، ”صدر جمہوریہ سے لے کر وزیر اعظم تک ، خواتین جہاں کہیں بھی فائز رہی ہیں ، انہوں نے اپنی میراث خود بنائی ہے۔“
پنچایتی راج اداروں کو خواتین کی قیادت کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج 14 لاکھ سے زیادہ خواتین مقامی سرکاری اداروں میں کامیابی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ تقریباً 21 ریاستوں کی پنچایتوں میں ان کی شرکت تقریباً50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ،”سیاست اور سماجی زندگی میں لاکھوں خواتین کی یہ فعال شرکت دنیا کے سرکردہ لیڈروں اور سیاسی ماہرین کو بھی حیران کرتی ہے ، جس سے ہندوستان کا سرفخرسے بلند ہوتا ہے۔“
Comments are closed.