راجیہ سبھا میں 13 ویں دن بھی نہیں ہوا کام کاج،کل تک کیلئے ملتوی

uni

نئی دہلی،21 مارچ : آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے، کاویری واٹر مینجمنٹ بورڈ قائم کرنے اور دلتوں کے خلاف بڑھتےمظالم کے ایشوزپر اپوزیشن نے آج بھی راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

اس طرح بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ میں مسلسل 13 ویں دن تک ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔

چیئرمین ایم ونکيا نائیڈو نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے وزرا کو ضروری قانون سازی کے کاغذات ٹیبل پر رکھنے کی ہدایات دیں

(یواین آئی)

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے