وزیرا علیٰ نے صوبہ کشمیر کے 90 مستفیدین میں ہمدردانہ بنیادوں پر تقرری نامے تقسیم کئے

سرینگر/09اپریل

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج شیر کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی ) میں صوبہ کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 90 مستفیدین میں ایس آر او۔43 اور رِی ہیبلی ٹیشن اسسٹنس سکیم ( آر اے ایس )کے تحت تقرری نامے تقسیم کئے۔
یہ تقرریاں ہمدردانہ بنیادوں پر کی گئی ہیں جن کا مقصد اُن کنبوں کو ضروری روزگار فراہم کرنا ہے جنہوں نے اپنے بنیادی کمانے والے رُکن اور کفیل کو کھو دیا ہے اورحکومت اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ وہ مشکلات کے وقت ایسے کنبوںکے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔
وزیر اعلیٰ نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت نے لوگوں کے ساتھ بالخصوص ان لوگوں کے ساتھ جو ذاتی المیوںو سانحات کا سامنا کر چکے ہیں ’شانہ بشانہ’‘کھڑے رہنے کی مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت حاصل کرنا انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے لیکن جن حالات میں یہ تقرریاں دی جاتی ہیں وہ اُمیدواروں کے لئے اِنتہائی تکلیف دہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا،”کچھ لوگ اِمتحانات اور انٹرویوز کے ذریعے سرکاری نوکری حاصل کرتے ہیںلیکن آپ نے کسی بھی امتحان سے بڑھ کر قربانی دی ہے۔ آپ نے اَپنے کسی عزیز کو کھو دیا ہے جو اَب آپ کے ساتھ نہیں ہے۔“
اُنہوںنے کہا کہ کوئی بھی معاوضہ واقعی کسی عزیز کی کمی کو پورا نہیں کر سکتا اور اگر کبھی انتخاب کا موقع ملے تو کوئی بھی شخص ملازمت کے بدلے اَپنے بچھڑے ہوئے عزیز کی واپسی کو ترجیح دے گا۔
وزیر اعلیٰ نے نظامی اِصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایس آر او۔43 سے رِی ہیبلی ٹیشن اسسٹنس سکیم میں منتقلی کا مقصد ساختی خامیوں کو دُور کرنا اور نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
اُنہوں نے ایسے معاملات میں تاخیر کا اعتراف کیا اور یقین دِلایاکہ رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

Comments are closed.