امریکہ کو جنگ بندی کیلئے اسرائیل کے اقدامات کو روکنا چاہیے / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ بندی کی کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے امریکہ کو اسرائیل کے اقدامات پر روک لگانے کی ضرورت ہے کی بات پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ تنازعہ ایران نے شروع نہیں کیا تھا بلکہ اس پر مسلط کیا گیا تھا۔

سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ بندی کی کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے امریکہ کو اسرائیل کے اقدامات پر روک لگانے کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بڑھتی ہوئی کشیدگی بالخصوص لبنان میں اسرائیل کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر جنگ بندی ناکام ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اپنے اقدامات پر لگام ڈالنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Comments are closed.