شوپیان اور کولگام میں شدید نوعیت کی ژالہ باری سے میوہ باغات میں نقصان
وادی کشمیر میں دن بھر اچھی خاصی دھوپ کے بیچ سوموار کے بعد دوپہر جنوبی ضلع شوپیان اور کولگام کے علاقوں میں شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی ۔
نمائندے نے بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان اور کولگام کے بیشتر علاقوں میں کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی جب اچانک تیز آندھی ، ژالہ باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔انہوں نے کہا کہ شوپیان اور کولگام کے کچھ علاقوں میں شدید نوعیت کی ژالہ باری سے میوہ باغات اور کھیتوں میں بھاری نقصان ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ بعد دوپہر موسم تبدیل ہو گیا جس کے ساتھ ہی بارشوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی او ر اس کے نتیجے میں میوہ باغات اور کھیتوں میں کافی نقصان ہو گیا ۔
Comments are closed.