سرینگر کے ایک ہوٹل میںمہاراشٹر کی خاتون سیاح بے ہوش ہونے کے بعد از جاں
مہاراشٹر کی ایک 52 سالہ سیاح خاتون بربر شاہ سرینگر میں ایک ہوٹل میں بے ہوش ہو کر گرنے کے بعد دم توڑ بیٹھی ۔
حکام کے مطابق موت اس وقت ہوئی جب عورت جس کی شناخت کاتنہ زوجہ مورشور بربل ساکنہ مہاراشٹر کے بطور ہوئی 3 اپریل سے ایک گروپ کے ساتھ ہوٹل میں مقیم تھی۔
پولیس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خاتون ہوٹل کے اندر اچانک بے ہوش ہوگئی جس کے بعد ہوٹل کے عملے اور اس کے ساتھیوں نے اسے خیبر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے کہا کہ موت کی بظاہر وجہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کا شبہ ہے، حالانکہ تصدیق طبی قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد ہوگی۔
Comments are closed.