سانبہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن شروع
سیکورٹی فورسز نے اتوار کو جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع کے ایک گاو¿ں میں تین مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا
حکام نے بتایا کہ داروئی کے علاقے میں بید کھڈ کے ایک رہائشی نے تین نامعلوم افراد کو دیکھا جس میں ایک بھاری بیگ اٹھائے ہوئے تھے، جو اندھیرے کی آڑ میں ایک سوکھے ہوئے ندی کے ساتھ گزر رہے تھے۔
ان کے دہشت گرد ہونے کا شبہ کرتے ہوئے، اگرچہ کوئی ہتھیار نظر نہیں آ رہے تھے، مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے، فوج اور نیم فوجی دستوں کی مدد سے مشتبہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا۔
حکام نے بتایا کہ گاو¿ں اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے، لیکن ابھی تک مشتبہ افراد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
Comments are closed.