پارمپورہ چوک میں گاڑی سے گر کر شہری زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل

پارمپورہ سرینگر کے مین چوک پر جمعہ کو 45 سالہ شہری گاڑی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شہری جس کی شناخت فاروق احمد صوفی ساکنہ پارمپورہ سرینگر کے بطور ہوئی مصروف چوک کے قریب ٹاٹا موبائل سے گرا جس کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

حکام نے بتایا کہ اسے فوری طور پر جے وی سی اسپتال بمنہ میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

Comments are closed.