لیفٹیننٹ گورنر نے شہید ایس آئی کی بیوہ کو تقرری نامہ سونپا
جموں، 2 اپریل
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز لوک بھون میں ایک شہید سب انسپکٹر کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا۔
لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ‘جموں و کشمیر ری ہیبلیٹیشن اسسٹنس اسکیم 2022’ کے تحت شہید سب انسپکٹر دیپک شرما کی اہلیہ الکا شرما کو تقرری نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار خاندان کو ہر ممکن امداد اور تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کا یہ جانباز سپاہی سال 2024 میں کٹھوعہ میں ایک مطلوب گینگسٹر کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گیا تھا۔
Comments are closed.