شریا سنگھل نے ناظم اطلاعات جموں وکشمیر کا چارج سنبھالا

شریا سنگھل(آئی اے ایس)نے ڈائریکٹر انفارمیشن جموں و کشمیر کا چارج سنبھال لیا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹر نے ڈی آئی پی آر کے سینئر افسران اور اہلکاروں سے تعارفی ملاقات کی۔

انہوں نے معلومات کی شفاف، بروقت اور عوام پر مبنی ترسیل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے حکومت اور شہریوں کے درمیان ایک اہم پل کے طور پر محکمہ اطلاعات کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی اقدامات اور فلاحی پروگراموں کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے موثر رابطہ ضروری ہے

Comments are closed.