سرینگر میں آر پی ایف کمشنر کا سینئر سیکوٹی اسسٹنٹ سمیت دو ملازمین 50ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ایک ریجنل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر (آر پی ایف سی) اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) بٹ مالو کے ایک سینئر سیکورٹی اسسٹنٹ سمیت دو سرکاری ملازمین کو رشوت کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

سی بی آئی کے ایک بیان کے مطابق، یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئیں جب سینئر سیکورٹی اسسٹنٹ کو شکایت کنندہ سے 50ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم آر پی ایف سی نے مبینہ طور پر شکایت کنندہ سے اسکول کے خلاف منفی کارروائی نہ کرنے اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کیلئے 1.5 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی سی بی آئی نے 31 مارچ 2026 کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور بعد میں اسی دن جال بچھا دیا۔

انہوںنے کہا ” ٹریپ ٹیم نے سینئر سیکورٹی اسسٹنٹ کو رشوت کی رقم کے ایک حصے کے طور پر 50ہزار روپے قبول کرتے ہوئے پکڑااور جس کے بعد رشوت قبول کرنے کا اعتراف کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ایجنسی نے کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔سی بی آئی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ رشوت دینا یا لینا قابل سزا جرم ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی صورت میں ایجنسی کو رپورٹ کریں۔

Comments are closed.