لوک سبھا میں 12 ویں دن بھی نہیں ہوسکا وقفہ سوالات
نئی دہلی، 20 مارچ : اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں آج بھی وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
صبح 11 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر اسپیکر سمترا مہاجن نے وقفہ سوالات کا اعلان کیا۔
لیکن تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) اور انادرمک کے ارکان نے چیئر کے سامنے آکر نعرے لگانے شروع کر دیئے جبکہ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان نے اپنی اپنی نشستوں سے ہی اپنی مانگیں زورو شور سے اٹھائے۔
(یواین آئی)
Comments are closed.