برفانی تودہ گر آنے کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

برفانی تودہ گر آنے کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی

حکا م نے بتایا کہ زوجیلا پاس پر جمعہ کو برفانی تودہ گرنے سے سات افراد ہلاک اور متعدد گاڑیاں دب گئیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے۔حکام نے بتایا کہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہے اور برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کو برفانی تودے کے ملبے سے صاف کرنے کے بعد ٹریفک کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پولیس، فوج، سی آر پی ایف، لداخ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

Comments are closed.