مغربی ایشیا بحران : سپلائی میں رُکاوٹوں سے گھریلو صارفین کو محفوظ رکھنے کیلئے وزیر اعظم کے تاریخی فیصلہ قابل سراہنا / لیفٹنٹ گورنر
جموں/27مارچ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کے روز مغربی ایشیا کے بحران کے باعث پیدا ہونے والی سپلائی میں رُکاوٹوں سے گھریلو صارفین کو محفوظ رکھنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تاریخی فیصلے کو سراہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا،” وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں کی فلاح کو ترجیح دیتے ہوئے مغربی ایشیا کے بحران سے پیدا ہونے والی سپلائی کی رُکاوٹوں سے گھریلو صارفین کو محفوظ رکھنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ یہ اَقدامات عام ہندوستانیوں کے معیارِ زندگی کے تحفظ کے ان کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر مرکزی ایکسائز ڈیوٹی میں فی لیٹر 10 روپے کی کمی کی گئی جس سے صارفین کو بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تحفظ حاصل ہوگا۔ ایکسپورٹ ڈیوٹی سٹریٹجک کے تحت ڈیزل پر فی لیٹر 21.5 روپے اور ایوی ایشن ٹربائن ایندھن پر 29.5 روپے مقرر کی گئی ہے تاکہ ملک میں وافر سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
میں اس دُور اندیش اَقدام پر وزیر اعظم نریندر مودی جی کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جو قیمتوں میں اِضافے کو روکتا ہے اور سب سے بڑھ کر ہندوستان کے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔جب عالمی منڈیاں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، ہمارے شہری محفوظ اور مستحکم ہیں۔“
Comments are closed.