مریضوں کو غیر معیاری گلوکوز دینے کا معاملہ ، جی ایم سی اننت ناگ کے تین ملازمین معطل

گورئمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ نے مریضوں کو غیر معیاری گلوکوز دینے کے الزام میں مبینہ لاپرواہی کی تحقیقات کیلئے تین ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

معطل کیے گئے اہلکاروں میں انچارج اسٹور کیپر، انچارج فارماسسٹ، اور سرجری وارڈ میں تعینات ایک اسٹاف نرس شامل ہیں۔

ایم ایم اے بی ایم ایسوسی ایٹڈ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد حسن صدیقی نے کہا کہ اس واقعہ کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد از جلد ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ادارہ مریضوں کی دیکھ بھال اور حفاظت میں کسی بھی سمجھوتے کے خلاف صفر رواداری برقرار رکھتا ہے۔

دریں اثنا، مریضوں کے اٹینڈنٹ نے الزام لگایا کہ کچھ افراد کو نس کے ذریعے گلوکوز دینے کے فوراً بعد منفی رد عمل پیدا ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ گلوکوز کی بوتلیں تقریباً ایک سال پہلے ختم ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا ” یہ سراسر غفلت ہے اور اس سے زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیںاور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

Comments are closed.