راجیہ سبھا مسلسل 12 ویں دن بھی ٹھپ

نئی دہلی، 20 مارچ : آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے اور کاویری واٹر مینجمنٹ بورڈ قائم کرنے کے معاملہ پر اپوزیشن نے آج بھی راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
اس طرح بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ میں مسلسل بارہویں دن تک ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔

چیئرمین ایم و نکیا نائیڈو نے صبح ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے وزراء کو ضروری قانون سازی کے دستاویز ٹیبل پر رکھنے کی ہدایت دی-

(یواین آئی)

Comments are closed.